ماڈیول ۴ میں خوش آمدید


ایلیسن نیلی

ایلیسن نیلی ,رَولِی , نارتھ کیرولینا میں نباتاتی و بائی امراض اور رِسک اَسَیسمنٹ کی لیبارٹری (PERAL) میں رِسک کے انالیسیز کی ماہر ہیں۔ وہ معاشیات ، حشریات اور ماحولیات میں گریجویٹ ہیں ۔ایلیسن دس سال سے زائد عرصے سے USDA-APHIS کے تحفظِ نباتات اور قرنطینہ کے پروگرام کے لئے بدیسی پیسٹ سے متعلق رِسک اَسیسمنٹ تیار کر رہی ہیں۔ ایلیسن رِسک ماڈلنگ، معاشی تجزیے اور ٹرینِگ میں ماہر ہیں۔ایلیسن کی موجودہ ذمہ داریوں میں پھلوں، اور سبزیوں اور کاشت کے لئے پودوں کی درآمد اور برآمد کی خاطر طریقہِ کار کو وضع کرنا شامل ہے۔ ان دنوں وہ ایک ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں جو پیسٹ سے متعلق نئی ترجیحات کا ماڈل بنا رہی ہے جو کہ یہ معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا کہ کونسے پیسٹ کے ممکنہ خطرات کے لئے سروے کیا جائے گا اور کہاں پر سرویلنس رکھنی چاہیے۔

ایلیسن اس ٹیم میں شامل تھیں جس نے اشیاء کی درآمد کے رِسک کے جائزے کے نئے راہنمااصول مرتب کیے۔ انہوں نے احتمالیت پر مبنی بہت سے مقداری ماڈل بھی بنائے ہیں جو پیسٹ کی ترویج کے امکان کا جائزہ لیتے ہیں۔ایلیسن نے اخراجات اور منافع کے تجزیے بھی تیار کئے ہیں جو کہ امریکہ میں جاری پیسٹ پروگراموں سے متعلق معاشی اخراجات اور منافع کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ایلیسن نے نارتھ کیرولینا میں سٹیٹ یونیورسٹی (NCSU)کے نباتاتی امراض اور حشریات کے محکموں کے ساتھ مل کر ریگولیٹری تحفظِ نباتات پر یونیورسٹی کی سمسٹر کلاس کا کورس بنانے میں مدد کی۔  ایلیسن نے NCSU میں نباتاتی بائیو سکیورٹی میں specialization (یا minor) کے لئے اس کورس کو شامل کرنے میں بھی مدد دی۔وہ حسبِ معمول ریگولیٹری نباتاتی سائنس،رِسک کا انالیسیز اور رِسک کی کمییونیکیشن کے بارے میں ٹریننگ مٹیریل اور لیکچر تیار کرتی اور دیتی ہیں۔

سٹیفنی بلوم

سٹیفنی بلوم رَولِی نارتھ کیرولینا میں نباتاتی وبائی امراض اور رِسک انالیسیز کی لیبارٹری (PERAL) میں ایک تربیتی ماہر اور تجزیہ نگار ہیں۔ وہ میکسیکو سٹی میں پیدا ہوئیں اور گوئٹے مالا میں بڑی ہوئیں۔سٹیفنی نے گوئٹے مالا کی ڈیل ویلے یونیورسٹی سے حیاتیات میں Licenciatura کیا اور پھر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے حشریات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ USDA-APHIS میں کا م کر نے سے پہلے سٹیفنی نے Sterile Insect (SIT) Technique  ، علاقے کی سطح پر پیسٹ مینجمنٹ اور میکسیکو کی پھل کی مکھیوں، کاڈلنگ ماتھ، جھوٹے (false) کاڈلنگ ماتھ اور کیکٹس ماتھ کے کوالٹی کنٹرول پر بنیادی اور عملی تحقیق کی۔ سٹیفنی نے جنوبی امریکہ اور افریقہ میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے لئے ماتھ کیڑوں پر علاقے کی سطح پر پیسٹ مینجمنٹ، mass-rearing،SITاور وراثتی بانجھ پن کے موضوعات پر وسیع مشاورت کی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق کے نتائج پر ۶۰سے زیادہ سائنسی مضامین اور کتاب کے ابواب لکھے ہیں۔

ایک تربیتی ماہر کے طور پر ان کی ذمہ داریوں میں ریگولیٹری پلانٹ سائنس ،پیسٹ کے رِسک کا تجزیہ اور رِسک کمیونیکیشن کے موضوعات پر تعلیمی اور تربیتی مواد کو ڈیزائن، تیار اور ڈیلیور کرنا شامل ہیں۔ رِسک کے تجزیے کی ذمہ داریوں کی ایک حصے کے طور پر ،سٹیفنی درآمدی راستے کے ذریعے پھل اور سبزیوں اور پودوں پر پیسٹ کے داخلے کے رِسک انالیسیز پر کام کرتی ہیں۔وہ کموڈٹی ( پھل، سبزیاں اور پودے) کی درآمدات اور انکے درآمدی راستے کے ذریعے پیسٹ کے داخلے کے جائزے کے لئے رِسک اسَیسمنٹ پراڈکٹس کی کوالٹی کنٹرول مینیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتی ہیں۔

جب آپ ویڈیو دیکھ لیں، تو ماڈیول۴ کو  شروع کرنے کے لئے اوپر دیےگئے موضوعات کی فہرست سے سبق ۱  کا انتخاب کریں یا پھر براہ راست یہاں سبق ۱ پر کلک کریں۔